کراچی کے علاقے ویٹا چورنگی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے خوب احتجاج کیا

ویٹا چورنگی میں موجود گارمنٹ فیکٹری کے مالک نے عید سے پہلے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھا۔۔۔ ملازمین پہلے تو مالک کے بہانے سہتے رہے ۔۔ مگر جب پانی سر سے گزرا تو وہ مشتعل ہو گئے ملازمین نے فیکٹری کے باہر احتجاج شروع کیا ۔۔ اور اپنی تنخواہ کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین کو جب پیسے نہ ملے تو وہ مشتعل ہو گئے ۔۔۔ اور سارا غصہ فیکٹری کے باہر کھڑی عام عوام کی گاڑیوں پر نکالا ۔ تین گاڑیوں کو مکمل طور پر جلا دیا ۔۔ کئی سڑک پر الٹا دیں ۔۔ جبکہ دیگر گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ۔ مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی ۔ جس نے مشتعل افراد کو قابو میں کیا ۔۔۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ عید پر اپنے بچوں کو کیا کھلائیں اور کیا پہنائیں ۔۔ پورا مہینہ کام کر کے بھی تنخواہ نہیں ادا کی۔۔ جس کی وجہ سے وہ مشتعل ہوئے۔۔ ملازمین نے اعلیٰ حکام نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا حکومت اور انتظامیہ ان کی تنخواہ ادا کروانے میں مدد کرے