اسلام آباد ہائیکورٹ نےحج کرپشن کیس میں سعید کاظمی کی سزا کو برقرار رکھتےہوئےان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ ہائیکورٹ نے انتیس جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلے میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے باعث اب حامد سعید کاظمی عید جیل میں ہی گزاریں گے۔ سپیشل جج سنٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر کو بارہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سابق وفاقی وزیر نے فیصلہ معطل کرنے اور عید سے قبل ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی۔ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حا مد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔