رمضان بازاروں میں ڈیڑھ کروڑ کلو گرام سے زائد سستی اشیاء خوردونوش کی فروخت

صوبہ بھر کے 318 رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہاہے۔آٹا، چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت1کروڑ53 لاکھ82 ہزار کلو گرام سے زائد ہو چکی ہے ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان رمضان بازار کی طرف ہے ۔ گزشتہ روزبھی لاکھوں افراد نے رمضان بازروں میں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ، دالیں اور اشیائے صرف کی خریداری کی ۔ رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے216928تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے2222تھیلے فروخت ہوئے ،620روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو گرام کے14539تھیلے فروخت کئے گئے ۔صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر رہی ،55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز731346کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ 30 روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر13603187کلو چینی فروخت کی جا چکی ہے ۔رمضان بازاروں میں انڈے فی درجن نرخ70روپے رہا۔حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 10روپے ارزاں چکن فراہم کر رہی ہے گزشتہ روز202روپے کے امدادی نرخ پر139537کلو گرام چکن فروخت کیا گیا ۔رمضان بازاروں میں ایگری فیئر پرائس شاپ پر آلو ،پیاز،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،کیلا،سیب،سفید چنا،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی گئی ۔گزشتہ30 روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت1کروڑ53لاکھ82ہزار سے زائدکلو گرام کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ۔صوبہ بھر کے 318رمضان بازاروں میں دن کے وسطی اوقات کے بعد شام تک خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ صوبہ بھر کے1985مدنی دستر خوانوں پر گزشتہ روز188486افراد نے افطاری کی سعادت حاصل کی ،ان میں170273مرد اور18213خواتین شامل ہیں۔