یوروفٹبال کپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل سات جولائی کو پرتگال اور ویلز اور دوسرا آٹھ جولائی کو فرانس اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویلز کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی میگا ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ،،پرتگال کبھی یورو کپ نہیں جیتا لیکن اسے ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے ،،جرمنی نے سب سے زیادہ تین مرتبہ یورو کپ جیتا ہے ،،فرانس دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل فرانس اور جرمنی کے درمیان ہے جس کے بعد سب سے زیادہ مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی ان دونوں ٹیموں میں سے ایک ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو جائے گی ،،پرتگال اور ویلز کبھی ٹائٹل نہیں جیتیں ان دونوںں ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا مطلب ہے کہ یورو کپ کی ایک فائنلسٹ ایسی ٹیم ہو گی جس نے کبھی ٹائٹل نہیں جیتا