کراچی احتساب عدالت میں SSGCکرپشن کیس کی سماعت ہوئی

کراچی احتساب عدالت میں ایس ایس جی سی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کی طبیعت ناساز ہے ، کمر میں تکلیف کے باعث انکی سرجری کروانا ضروری ہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم سے ڈاکٹر عاصم کی سرجری سے متعلق چھبیس جولائی تک رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب جے جے وی ایل کیس میں شعیب وارثی اور ظہیر صدیقی کے وکلاء نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے جے جے وی ایل کیس کی سماعت تیس جولائی تک ملتوی کردی۔ ایس ایس جی سی کیس میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر شریک ملزمان پرچار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔ جبکہ جے جے وی ایل کیس میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر ملزمان پر سترہ ارب روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔