جے آئی ٹی میں پہلی بار کل مریم نواز صائبہ پیش ہونگی،جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہونگے
پاناما لیکس کی انکوائری کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو کل پہلی مرتبہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پیش ہونگی ،، پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ،، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف اور باہر سخت سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ،، ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اضافی نفری اور لیڈی پولیس آفسر فراہم کرنے کے لیئے آئی جی اسلام آباد کو جے آئی ٹی کے سربراہی کی جانب سے ایک خط بھی لکھا گیا،، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا، سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائیگی اورمریم نواز کو بھی خصوصی سیکیورٹی دی جائیگی، ذرائع کے ماطبق اس حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کیا جائے گیا،، جس میں میڈیا کے لیے بھی مخصوص ہدایات ہوں گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی پولیس آفیسر ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کو مریم نواز کے ساتھ پیش ہونے کے لیئے مقرر کردیا گیا ،کارکنوں کی بڑی تعداد مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے گی ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اب تک سپریم کورٹ میں اپنی تین کارکردگی رپورٹس جمع کرا چکی ہے۔ جے آئی ٹی 10 جولائی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ کو پیش کرے گی،