چور لاکھوں روپے مالیت کا مکئی سے لوڈ ٹریکڑ ٹرالہ چرکر لےگئے۔
ڈ کیتی اور چوری کی چھ وارداتوں میں لاکھوںروپے مالیت کا ٹریکڑ ٹرالہ مکئی،نقدی چرا لئے گئے۔ پہلی واردات محمدرمضان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عارفوالا کی غلہ منڈی سے 138800 روپے کی 522 من مکئی ٹریکڑ ٹرالہ پر لوڈ کرکے ساہیوال لے جا رہا تھا جب وہ رات ڈھائی بجے چک38-EB کے قریب پنچے تو کیری ڈبہ پر نو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ان کو روکا اور 138800 روپے کی 522 من مکئی ٹریکڑ ٹرالہ چھین کمیر کی طرف روانہ کر دیا اور ان کو فصلوں میں رسیوں سے باند ھ کربیٹھا دیا بعدازاں کیری ڈبہ پر فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میںچک موضع بارہ کا رہائشی آصف نواز کار ریکوری کے لئے چک اڈا جھانب سے قبولہ جا رہا تھا کہ راستے میں گہڑھا آ گیا تو اس نے کار روکی تو موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو آئے اورگن پوائنٹ پر اس کو روکا اور روپے نقدی اور کار کی چابی لے کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات میں چار چوروں نے چک 17-EBکے عرفان لیاقت کے کھیتوںسے110000 روپے مالیت کی مکئی کی چھلیاں چرا کر لے گئے چوتھی واردات میں چارنامعلوم چوروں نے چک اسد اللہ پور کے محمدد احمد کے ٹیوب ویل سے تین لاکھ روپے مالیت دو بجلی کے ٹرانسفارمرز چرا کر لے گئے۔پانچویں واردات میں چار چوروں نے قصبہ ملکہ ہانس کے سرفراز احمد کے گھر سے 275000 روپے مالیت طلائی زیورات نقدی وغیرہ چرا کر لے گئے۔چھٹی واردات میں دو چوروں نے چک 156-EB سے 150000 روپے مالیت دو گدھا ریڑھیاں بشیراحمد اور ایک اور شخص کی چرا کر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔