سانحہ احمد پور شرقیہ ، مزید 2 مریض چل بسے,سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 208 ہو گئی
لاہور کے جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ میں جھلسنے والا گیارہ سالہ محسن دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق محسن کے جسم کا نوے فیصد حصہ جھلس چکا تھا۔ جبکہ ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جناح ہسپتال میں زیر علاج تئیس میں سے سولہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں, لاہور کے جناح ہسپتال میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے چھے زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ جناح ہسپتال میں گزشتہ روز دو مریضوں کی کامیاب سکن گرافٹنگ بھی کی گئی تھی جس کیلئے امریکہ سے منگوئی گئی مصنوعی جلد استعمال کی گئی تھی۔ سانحہ احمد پورشرقیہ کے بعد جھلسنے والے افراد کو لاہور اور دیگر شہروں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر زخمیوں کی جان بچانے کی سرتوڑ کرشش کررہے ہیں