پنجاب میں طوفانی بارشیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19ہوگئی ،50زخمی
پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،مختلف حادثات و واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 اور 50 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث
پورا لاہور ڈوب گیا جس نے حکومت پنجاب کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کا پول کھول کر رکھ دیا ،لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش
کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کر نے لگیں جبکہ انتظامیہ پانی نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے برسنے والی بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ، نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، تالاب بنی گلیاں اور سڑکیں انتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی کو ظاہر کر رہی ہیں۔بارش کے باعث لیسکو کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس نے شہریوں کے مسائل مزید بڑھادئیے۔ دوسری جانب صبح سے جاری تیز بارش لوگوں کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن گئی ، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ہو گیا جب کہ گھروں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا۔مسلسل ہونے والیبارش کے باعث چھتیں گرنے اورکرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات و واقعات میںسے19افرادجاں بحق اور 50سیزائدزخمی ہوگئے ۔ جوہر ٹائون میں بارش کے باعث چھتگرنے سے باپ بیٹا جا ں بحق اور سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیےجنا ح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔لاہورمیں گذشتہ روز ہونیوالی بارش کے باعث جیپی او چوک کے سامنے پڑنے والا 20فٹ گہرا،40فٹ چوڑاشگاف بھرلیاگیا، گڑھابھرنےکے لیے فوج کومدد کیلئے بلانا پڑا۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ کافی عرصےبعد لاہور شہر میں اس قدرطوفانی بارش ہوئی ہے، ضلعی انتظامیہ او رواسااہلکاروں نے علاقے سے نکاسی آب کا کام شروع کردیا ۔