لاہور میں بارشوں کے بعد شہباز شریف کے پیرس کی بازگشت نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا
قدرت کے آگے کسی کا بس نہیں چلتا، بارشیں صرف لاہور میں ہی نہیں بلکہ امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی تباہی مچا دیتی ہیں۔ لاہور میں طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد پیرس کا ذکر خوب ہوا۔ لیکن تنقید کرنے اور سیاسی دکانداری چمکانے والے اس بات سے غافل ہیں کہ طوفانی بارشوں سے دنیا کے کئی ترقی یافتہ شہر بھی ڈوبتے رہے ہیں۔ رواں سال کے آغاز پر پیرس میں 385 ملی میٹرتک بارش ہوئی اور شہر کی سڑکوں پرکشتیاں چلیں، ٹیوب اسٹیشن زیرآب آگئے۔،، جنوری، مئی اور جون 2018ء میں ہونے والی معمول سے زیادہ بارشوں کے بعد شہر کی گلیوں میں کشتیاں چلنے کی نوبت آگئی۔ شہر کے بیچوں بیچ بہتا دریائے سین ابل پڑا اور سڑکیں اور ٹیوب اسٹیشن پانی سے بھر گئے، صرف پیرس ہی نہیں لندن، مانچسٹر، نیویارک اورلاس اینجلس میں بھی بارش نے تباہی مچائی، معمول سے زیادہ بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ اس سال جہاں جہاں بادل معمول سے زیادہ برسے وہاں یہی حال نظر آیا، ترقی یافتہ شہروں میں تیز بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔