امید ہے فوج کے تعاون سے عام انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ناصر الملک
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزارت دفاع کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی فوج نے شفاف اور پرامن انتخابات کروائے امید ہے کہ فوج کے تعاون سے2018کے عام انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ بدھ کونگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) ضمیر الحسن شاہ نے وزارت دفاع کے مینڈیٹ اور کام پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی ،وزیر اعظم کے سیکرٹری سہیل عامر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں سیکرٹری دفاع نے آئندہ عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی پر بھی بریفنگ دی،اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک میں وزارت دفاع کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی فوج نے شفاف اور پرامن انتخابات کروائے امید ہے کہ فوج کے تعاون سے شفاف اور پرامن انتخابات کروانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔