جب تک کراچی میں تبدیلی نہیں آئی گی پاکستان اٹھ نہیں سکتا، اندھیری رات ختم ہونے والی ہے، عمران خان
این اے 255 گولی مار انتخابی مہم کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، اب فیصلہ ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، سب سے بڑا امپائر اللہ تعالیٰ ہے اور اس کا فیصلہ آگیا ہے، اندھیری رات سے نکلنے کےلیے پاکستان کے پاس زبردست موقع ہے، امیدوار گلی گلی جائیں اور ریلیاں نکالیں، کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں، جب تک آخری گیند نہ ہوجائے تو فیصلہ نہیں ہوتا۔عمران خان کا کہناتھا کہ جب تک کراچی میں تبدیلی نہیں آئے تب تک پاکستان نہیں اٹھ نہیں سکتا، عظیم ملک بنانے کاخواب کراچی کے بغیر مکمل نہیں ہوگا، 30 سال سے باریاں لینے والوں کے پاس کراچی کو ٹھیک کرنے کا کوئی حل نہیں، منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ کراچی کو کیسے پانی دینا ہے۔اس سے پہلے انہوں نے بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام تبدیلی کے لیے تیار ہیں،،،
عمران خان اپنے طوفانی دورے میں پاورہاوس چورنگی ، نیوکراچی پہینچے تو جہاں اونٹ کی قربانی دی گئی،
کیمرا مین میر ولی کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی