نیب کا سیاستدانوں کوپچیس جولائی تک گرفتارنہ کرنے کا فیصلہ
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرِصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،،جس میں خواجہ آصف، رانا افضل اوررانا مشہود کیخلاف مقدمات الیکشن تک موخرکرنے کا فیصلہ کیا گیا،،اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ کرپشن فری پاکستان کیلئے بلا تفریق کوششیں کررہے ہیں، نیب کسی سے انتقامی کارروائی پریقین نہیں رکھتا،اس اقدام کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے،نیب کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان کے عوام ہیں۔نیب اجلاس میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں خیبر پختونخوا کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس کوبتایا گیا کہ بلین ٹری پراجیکٹ سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 19 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔خیال رہے ک ہبلین ٹری منصوبے کی عمران خان کی جانب سے بہت زیادہ تشہیرکی جاتی ہے۔ان کے مطابق کے پی کواس منصوبے کی مدد سے سرسبزکردیا گیا ہے۔