قومی دولت لوٹنے والے عناصر کومعاف نہیں کیاجائے گا:شہریار آفریدی
ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وزیرشہریارآفریدی نے کہاہے کہ قانون وآئین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد او ر قومی دولت لوٹنے والے عناصر کوہرگزمعاف نہیں کیاجائے گا۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اوربدعنوانی میں ملوث کسی بھی رکن پارلیمنٹ کوملکی قوانین کے مطابق سزادی جائے گی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) نے گزشتہ پینتیس سال کے دوران قومی خزانے کوبے دردی سے لوٹا۔