وزیراعظم کل روڈ ٹومکہ منصوبے کاافتتاح کریں گے
وزیراعظم عمران خان کل اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے روڈ ٹومکہ منصوبے کاافتتاح کریںگے جس کامقصد پاکستانی عازمین حج کو ان کے مقامی ہوائی اڈے پرامیگریشن اوردوسرے تمام امور کی سہولت فراہم کرناہے۔ وزارت مذہبی امو ر کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق سعودی حکام نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پرخصوصی کائونٹرقائم کئے ہیں تاکہ حجاج کرام کی امیگریشن کاعمل پاکستان میں مکمل کیاجاسکے۔انہوں نے واضح کیاکہ روڈ ٹومکہ منصوبہ مدینہ منورہ یاجدہ کے ہوائی اڈوں کو جانے والے عازمین حج کے لئے یکساں مفید ہوگا۔ترجمان نے کہاکہ روڈ ٹومکہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کے لئے تحفہ ہے اوراس اقدام سے اکیس ہزارعازمین مستفید ہونگے۔وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کوای ویزہ جاری کرنے کاعمل بھی شروع کردیاہے ۔ملک بھرمیں دس حاجی کیمپوں نے کام شروع کردیاہے۔