امریکہ آئندہ ہفتے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کاشیڈول ترتیب دے گا
امریکہ نے کہاہے کہ وہ آئندہ ہفتے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کاشیڈول ترتیب دے گا۔ امریکہ کے تجارتی امور کے نمائندے کاکہنا ہے کہ رواں سال مئی کے آغاز کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے یہ وزارتی سطح کے پہلے مذاکرات ہوں گے۔مجوزہ مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ بندی کے اس اعلامیے کے بعد ہورہے ہیں جس پرگزشتہ ہفتے جاپان میں گروپ بیس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدرڈونلڈٹرمپ اور چین کے صدر Xi Jinping کے درمیان ملاقات میں اتفاق رائے ہواتھا۔