برطانیہ چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے:چین
چین نے برطانیہ کو خبردارکیاہے کہ وہ ہانگ کانگ میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر بڑھتے ہوئے سفارتی تنازعہ کے تناظر میں چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ لندن میں چین کے سفیرLiu Xiaoming نے ایک بیان میں کہاکہ برطانوی وزیر خارجہ Jeremy Hunt اوراحتجاجی مظاہروں کی حمایت کرنے والے دیگرافرادکے تبصرے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہوئے۔