ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جبکہ پنجاب، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب71 فیصد ہے، جنوب مشرق سے ہوا 13 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، میرپور خاص، قلات ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو?ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔