غزہ :اسرائیلی بحریہ نے4فلسطینی ماہی گیرگرفتارکر لیے
قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے سمندر سے 4 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔غزہ میں فلسطینی ماہی گیر یونین کے سربراہ نذار عیاش نے بتایا کہ اسلحہ سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے ساحل سے 2 فلسطینی ماہی گیری کشتیوں کو گھیرے میں لیا اور کشتیوں میں موجود ماہی گیروں کو حراست میں لیا۔عیاش نے تصدیق کی کہ زیر حراست چاروں ماہی گیر اسرائیلی حکام کی جانب سے اجازت دئیے گئے 15 سمندری میل کے علاقے میں سفر کررہے تھے۔غزہ کے ماہی گیروں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیاں روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہیں جہاں ماہی گیر گرفتار ، زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں، بعض اوقات انکی کشتیاں بھی ضبط کر لی جایی ہیں جو انکا واحد ذریعہ آمدن ہے۔