گلوکارالن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئے
کراچی : پاکستان کے معروف لوک گلوکار الن فقیر کی20 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، صوفیانہ کلام میں منفرد انداز رکھنے والے گلوکار الن فقیرکی آواز کا سحر آج بھی برقرار ہے ۔ سندھی زبان کے لوک فنکارعلی بخش عرف الن فقیر صوبہ سندھ کے علاقے جام شورو میں 1932 میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک ڈھولچی تھے جو شادی اور دیگر تقریبات میں ڈھول بجانے کے علاوہ گانے بھی گایا کرتے تھے، الن فقیر اگرچہ صوفی تھے ۔لیکن انہوں نے فقیر تخلص کا انتخاب کیا وہ گھر بار چھوڑ کر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر سکونت پذیر ہو گئے ۔