لاہور:14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی حکومت نے 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ضلعی حکومت نے 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی، بچوں اور 50 سال سے زائدعمر کے افراد کو مویشی منڈی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع ضلعی حکومت کے مطابق مویشی منڈیوں میں بغیر ماسک کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،مویشی منڈیوں کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔