وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے خدمت اور جذبے کے سو دن مکمل کرلیے۔ فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے خدمت اور جذبے کے سو دن مکمل کرلیے۔کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں حاصل کی گئیں، 26 فروری سے اب تک ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے 27 ہزار بیڈز مختص کیے گئے۔ ہیلتھ ورکرز کے لیے خصوصی ریلیف پیکج سمیت کمزور طبقات کے لیے 149ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان وینٹی لیٹرز اور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی 132لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد 60ہزار روزانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کورونا کے خلاف محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ ٹوئٹر پر کورونا کے خلاف جنگ بزدار کے سنگ کا ٹاپ ٹرینڈ بننا سردار عثمان بزدار پر عوامی اعتماد کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے، عوام مجوزہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے۔