لاہور میں تندور مالکان نے سادہ روٹی کی قیمتیں بڑھا دیں
لاہور میں تندور مالکان نے سادہ روٹی، خمیری روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں۔ سادہ روٹی کی قیمت آٹھ روپے اور خمیری روٹی اور نان کی قیمت 12روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ سادہ روٹی، خمیری روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کے حوالہ سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر تندور ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھائے۔ سادہ روٹی کی قیمت چھ روپے سے بڑھا کر آٹھ روپے کر دی گئی ہے جبکہ خمیری روٹی اور نان کی قیمت آٹھ روپے سے بڑھا کر12روپے کر دی گئی ہے۔ جبکہ فلور مل مالکان نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت850روپے سے بڑھا کر1030روپے کر دی ہے۔ فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔