پی آئی اے کی یورپ میں بحالی کیلئے پاکستانی سفارتکار متحرک
پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئے پاکستانی سفارتکار متحرک ہوگئے ،پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے 33ارب روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔ جی این این کے مطابق یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی کا معاملہ حل نہ ہوا جس کے بعد پی آئی اے نے یورپی یونین اور یو کے میں پاکستانی نژ ادپارلیمنٹرین کی بھی مدد حاصل کرلی ، پاکستانی سفارتکار پی آئی اے کیساتھ مل کر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں آئندہ ہفتے اپیل دائر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو یورپی یونین کی جانب سے پر پابندی کی وجہ سے 33 ارب روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے ، پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23پروازیں چلا رہی تھی، لندن کیلئے10،9پروازیں مانچسٹر اور4برمنگھم کیلئے آپریٹ ہوتی تھیں۔ یورپ کیلئے6 پرواز آپریٹ ہوتی تھی، یورپ میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کررہی جس کی وجہ سے12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہےسعودی عرب میں عالمی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے عمرہ سیزن بھی نہیں کرسکی۔