گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے:عاصم باجوہ
چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر عملدرآمد اور انہیں مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ 23 کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گوادر شہر اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔