پیپلز پارٹی کا علی زیدی کی کرپشن سے متعلق وائٹ پیپرشائع کرنے کا اعلان
پیپلزپارٹی کے وزراءنے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں وفاقی وزیر علی زیدی کی مبینہ کرپشن سے متعلق وائٹ پیپرشائع کرنے کا اعلان کردیا، عبدالقادر پٹیل نے کہا علی زیدی کلین کراچی میں بھی پیسے کھا گئے۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ وزیربحری امور علی زیدی نے پورٹ اینڈ شپنگ میں کرپشن کے نئے رکارڈ قائم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی ایکٹ میں ترمیم کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے آرڈیننس کے تحت تاکہ ان کے ہاتھ مزید کھل جائیں۔۔پیپلزپارٹی جلد وائٹ پیپر میں سامنے لائے گی۔۔ جس میں ثبوتوں کے ساتھ ان کی کرپشن منظر عام پر لائیں گے۔کے پی ٹی میں اربوں نہیں،کھربوں کی کرپشن ہورہی ہے۔ کراچی میں صفائی کے نام پراربوں روپے بٹورے گئے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں وزیر بارباربے جا مداخلت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے اربوں کھربوں کے ٹیکے لگاتے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جب علی زیدی کو جواب دینے لگا تو اسپیکر نے میرا مائیک بند کردیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی جانبدار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں میرامائیک بند کرسکتے ہیں،میری آواز بندنہیں کرسکتے۔ چوبیس لاکھ کا آفس بنا کر موصوف سادگی کی بات کرتے ہیں ؟کرائے کے گھرکی 20 لاکھ روپے کی تزئین وآرائش کرائی۔ وہ اعظم صوفی کو 25 ہزار ڈالر پر مشیر لگانا چاہتے تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران سعیدغنی نے کہا کہ ہمت ہے تو علی زیدی سامنے آکر بات کریں، عمران خان کا نام لیں تو علی زیدی غصے میں آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماوَں کی باتیں جھوٹی ہوتی ہیں۔ تحریک انصاف کےرہنماوَں نے میرے بھائی کے خلاف بھی باتیں کیں۔ اگرمیرے بھائی کے خلاف کوئی ثبوت ہیں توکارروائی کریں۔ سعیدغنی نے کہا کہ اس معاملے پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کوخط لکھاتھا۔ آج بھی میرے گھرکی دیواروں پرگولیوں کےنشان ہیں۔ آئی جی اور ڈی آئی جی کو بھی بتایا میرے علاقوں میں منشیات فروشی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف رپورٹ بنانے والے پولیس افسرکا سب کو پتہ ہے۔ بزدل آدمی کو پولیس میں نہیں ہونا چاہیے۔