علی ظفر کا مرحوم جنید جمشید کو خوبصورت اندازمیں خراجِ تحسین پیش
معروف گلوکارو اداکار علی ظفر نے مرحوم جنید جمشید کو ان کا گانا ‘اعتبار’ گا کر خوبصورت اندازمیں خراج تحسین پیش کیا اور مداحوں کی اداسی دورکرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارو اداکارعلی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں انھوں نے مرحوم جنید جمشیدکو خوبصورت اندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔ علی ظفرنے مداحوں کیلئے اپنے پیغام میں لکھا کہ کہ اگر آپ پریشان ہیں تو آپ کو خوش کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی چیز ہے۔ علی ظفر نے گیت ‘اعتبار’ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گیت میرے پسندیدہ فنکار اور بینڈ ‘وائٹل سائنز‘ کا ہے جسے شعیب منصور نے لکھا ہے۔