وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے بورڈ کااجلاس
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے بورڈ کااجلاس، اتھارٹی کے انتظامی او رمالی قوانین کی منظوری:بزدار حکومت کا صوبے کے انفراسٹرکچر سیکٹرکی پائیدار ترقی کیلئے بڑا اقدام-وزیر اعلی عثمان بزدارکی ہدایت پر شہروں کے انفراسٹرکچر کیلئے اکنامک پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انفراسٹرکچر کے نئے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور پی پی پی پراجیکٹس کے لئے انٹرنیشنل بڈنگ پر جائیں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایاجائے-راولپنڈی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فیزبیلٹی کے لئے کام کو تیزی سے آگے بڑھایاجائے-انہوں نے کہا کہ62کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ 61ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ میں مکمل کیا جائے گا-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کے لئے ضروری امور جلد طے کئے جائیں - وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور کے 20پائلٹ زون میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ سوا7ارب روپے سے مکمل ہوگا-لاہور میں 42 وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے قائم ہوں گے-لاہور میں زیرو ویسٹ مٹیریل ریکوری پراجیکٹ ایک ارب 44کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گا-پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت10 میگا پراجیکٹ 79ارب روپے سے مکمل ہوں گے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے بورڈ کااجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں پنجاب پبلک پرائیویٹ پارنٹر اتھارٹی کے انتظامی او رمالی قوانین کی منظوری دی گئی اور پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی- اجلاس میں نجی شعبے کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا- مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ،ایم پی اے خدیجہ عمر،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،اقتصادی امور کے ماہرین، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی-کمشنر راولپنڈی ڈویژن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-