پنجاب میں آندھی اور بارش کے ساتھ مون سون کا آغاز ہوگیا
پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کے ساتھ مون سون کا آغاز ہو گیا ، موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل مزیدبارش کی پیش گوئی کر دی۔ لاہور میں شام کے وقت تیز آندھی شروع ہو ئی ،پھر بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال،فیصل آباد ،شیخوپورہ اور کامونکی میں بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بادل برسے ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،ادھر سوات میں بھی باران رحمت ہوئی ،جس سے وادی کے حسن کو چارچاند لگ گئے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب آندھی کے باعث درخت ،سائن بورڈ ، کھمبے اور متعدد چھتیں گرگئیں ، افسوسناک واقعات میں کئی افراد زخمی ہوگئے، شورکوٹ میں پیٹرول پمپ کی مشینری اڑ گئی ، ٹاؤن شپ میں بٹ چوک کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔لیسکو کے اکثر فیڈر ٹرپ کرگئے ، جس سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ۔ ڈیرہ غازی خان ،پتوکی ،منڈی بہاوالدین ،پسرور اور دیگر شہروں میں آندھی کے باعث درخت ،بجلی پول ،بجلی کی مین تاریں ، سائن بورڈ اور دکانوں کے شٹرگرگئے ۔ شورکوٹ میں تیز آ ندھی کے باعث پیٹرول پمپ کی مشینری اڑ گئی جبکہ صفدرآباد میں مکان کی چھت گرنے سے بچی زخمی ہوگئی ۔