کسی سپر پاور کو اپنے اڈے اور فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے: وفاقی وزیر غلام سرور خان
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے۔ ر نگ روڈ کے حوالے سے اچھی خبریں اسی سال منصوبہ شروع ہوجائے گا ۔رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری چل رہی ہے ذمہ داران کو سزا ملے گی۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی حدود میں ڈیموں کی تعمیر اور ترقیاتی کام ہوں گے.۔ہمیشہ اپوزیشن کہتی آئی ہے کہ ہم یہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔حالیہ بجٹ گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ہماری فارن پالیسی واضح ہے۔اپوزیشن کا کہنا تھا بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے.بجٹ آسانی سے منظور ہوگیاہے.موجودہ بجٹ عوامی فلاحی بجٹ ہے۔کسان دوست بجٹ ہے ، ساڑھے بارہ ایکڑ تک زمین رکھنے والوں کو سبسڈی ملے گی.راولپنڈی میں پانی اور تعلیم کی فراہمی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں گے.پہلی بار عوامی خواہشات کے مطابق فارن پالیسی بنائی گئی ہے۔عمران خان کی تقریر کو ہمارے سیاسی مخالفین نے بھی سراہا. عمران خان ملت اسلامیہ کے رہنماء ہیں.افغانستان میں امن کے لیے دنیا جو بھی کوشش کرے اس کا ساتھ دیں گے۔کسی سپر پاور کو اپنے اڈے اور فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے ۔ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہ ملک ہے ۔پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔بھارت کشمیر میں مظالم اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اس پر فیٹف کے اصول لاگو نہیں ہورہے ہیں۔پاکستان کو فیٹف کی شرائط پر پورا اترنے کے باجود گرے لسٹ سے نہیں ہٹایا جارہا ۔