ہمارے ہاں ٹریفک قوانین کو روندنا فخر سمجھتے ہیں۔ فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثوں سے بچنا قوانین پر عمل سے ممکن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ ہر سال عید پر اپنے پیاروں سے ملنے گھر واپس جانے والے سینکڑوں لوگ ٹریفک حادثوں کی نظر ہوتے ہیں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ شیرانی بلوچستان میں اسی طرح کے حادثے نے بیس لوگوں کی جان لے لی جبکہ 13 شدید زخمی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثوں سے بچنا ٹریفک قوانین پر عمل سے ممکن ہے، لیکن ہمارے ہاں ٹریفک قوانین کو روندنا فخر سمجھتے ہیں۔