بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے 16سکول کے بچے ہلاک

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں کے سکول کے بچے بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے۔کولو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے کہا کہ بس صبح 8.30 بجے کے قریب جانگلا گائوں کے قریب کھائی میں گر گئی،سکول کے بچوں سمیت 16ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔