پاک فوج کے میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
انٹرسروسزپبلک ریلیشنز کے مطابق سابق ڈی جی میجرجنرل اطہرعباس کی ریٹائرمنٹ کے بعدنئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے مارچ انیس سو چوراسی میں پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ اینٹی ٹینک بٹالین، انفنٹری بریگیڈ گروپ اور سٹرائیک انفنٹری ڈویژن سمیت مختلف بٹالینز کی کمان کر چکے ہیں۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ صدر پاکستان کے ڈپٹی ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے تمغہ بصالت بھی حاصل کررکھا ہے۔