محمدعلی دنیا میں تومقبول ترین تھے ہی اپنےانتقال کےبعد بھی وہ سوشل میڈیا کاٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں

دنیائے باکسنگ کا رخشندہ ستارہ ٹوٹا تو گویا لوگوں کے جذبوں کو زبان دے گیا،محمد علی کے چاہنے والوں نے دو گھنٹے میں پچاس ہزار سے زیادہ ٹویٹس کر کے محمد علی کو سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے محمد علی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیںمحمد علی کا ٹرینڈ اس وقت دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے،بچے بڑےخواتین ،مرد غرض ہر شخص باکسنگ لیجنڈ کو اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کررہا ہے محمد علی کا مقبول گانا کیچ می اف یو کین اور ان کی کہاوت تتلی کی طرح اڑو شہد کی مکھی کی طرح کاٹو اس وقت سب سے زیادہ پوسٹ کی جارہی ہیں