لاہورسمیت پنجاب بھر میں نرسوں نےاحتجاج ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی
لاہور کی اہم ترین شاہراہ مال روڈ پر گزشتہ پانچ دن سے نرسیں دھرنا دئیے بیٹھی تھیں،ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے ارکان سروس اسٹرکچر کی تیاری، گریڈ اور مراعات میں اضافے کے لیے احتجاج کررہے تھے، بلاآخر ایم ایس میو ہسپتال نے نرسوں سے مذاکرات کئے جس کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیا۔ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ایک ماہ کاوقت دیتے ہیں اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے، نرسوں نے لاہور کی تمام شاہراہوں پر دھرنے دینے کا بھی اعلان کیادوسری طرف ملتان، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی نرسوں نے احتجاج ملتوی کردیا۔۔۔ نرسوں کے احتجاج کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔ جبکہ لاہور کے مال روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی
لاہورکا چیئرنگ کراس مظاہرین کی پسندیدہ جگہ بن گئی،،کسی کا کوئی بھی مطالبہ ہو، دھرنا پنجاب اسمبلی کے باہر ہی دیا جاتا ہے، نرسیں گئی ہیں تو اب اساتذہ اپنے مطالبات منوانے کےلیےمال روڈ پر براجمان ہوگئے ہیں،،مزید جانتے ہیں قذافی بھٹی کی اس رپورٹ میں
لاہور میں مال روڈ پر نرسز کا دھرنا ختم ہوتے ہی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا احتجاج شروع ہوگیا ہے،، اساتذہ کا کہنا ہے کہ پرفارمنس کا بہانہ بنا کر پنجاب حکومت تعلیم کو فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ نجکاری کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہں کیا جائے گا کیونکہ اس سے طلبا اور اساتذہ کا مستقبل وابستہ ہے۔ اسائذہ کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج دینے والے سکولوں کو اپنے من پسند اداروں کے سپرد کیا جارہا ہے۔