کراچی ائیرپورٹ پرواقع ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں پاک بحریہ کی ایک سو پانچ ویں مڈ شپ مین، چود ویں شارٹ کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں غیری ملکی سفارتکاروں ، سول شخصیات اور پاس آؤٹ ہونیوالے افسران کے والدین نے بھی شرکت کی۔ مجموعی طور پرپاک بحریہ کے ایک سو پانچ کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں ساٹھ غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل ہیں جن میں بحرین کے بیس،لیبیا کے دس،سعودی عرب کے تیس کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔ شارٹ سروس کمیش کورس کے چھبیس آفیسرز بھی پاس آوٹ ہوئے۔ پاس آؤٹ ہونیوالے افسران میں بحرین، اردن ،لیبیا،سعودی عرب، مالدیپ، فلسطین، قطر،سری لنکا کے افسر شامل ہیں۔ ترکمانستان اور یمن کے کیڈٹس نے بھی پاکستان نیول اکیڈمی میں تربیت حاصل کی۔ مڈ شپ شیرزمان کو نمایاں کارکردگی پر اعزازی شمشیر دی گئی۔ کیڈیٹ شہریار کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف میڈل دیا گیا۔