وسائل کوسامنے رکھ کر بہتربجٹ پیش کرنے کی کوشش کی۔ برآمدات کوبڑھانے کی کوشش کررہے ہیں:اسحاق ڈار

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کاشتکاروں کی مشکلات کاازالہ کرنے کی کوشش کی۔ صوبائی حکومتیں کسانوں کومزید ریلیف دے سکتی ہیں۔ ڈے اے پی کھاد کی قیمت میں تین سو اور یوریا کی بوری میں چار سو روپے فی بوری کمی کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلزپربجلی کی قیمت پانچ روپے پینتیس پیسے مقرر کر دی جبکہ زرعی ادویات پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کا کہ برآمدات میں گیارہ فیصد کمی ہوئی جس کوبڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ معاشی طاقت بننے کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ مشینری پر ڈیوٹی کو تین فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غیر ضروری ٹیکس چھوٹ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ دوہزاراٹھارہ انیس میں ٹیکس نمو حاصل کر لیں گے۔ آئندہ تین سال کے لئے زرمبادلہ کے ذخائر تیس ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔ سرمایہ کاری کو مجموعی قومی پیداوار کا بائیس فیصد تک بڑھائیں گے ۔ حالت جنگ میں ہیں ضرب عضب میں کامیابیاں ملی ہیں دفاع کے لئے بجٹ میں گیارہ فیصد اضافہ کیا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ میں معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یقین دلاتے ہیں مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت دوسو روپے سے زیادہ نہیں ہوگی۔