دشمن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھےارض پاک کیخلاف کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیں گے:ایڈمرل ذکااللہ
کراچی میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں ایڈمرل ذکا للہ کا کہنا تھا کہ تربیت مکمل کرنے والوں کے لئے آج خوشی کا دن ہے۔ کیڈٹس کو قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ نیول اکیڈمی میں بیرون ملک سے بھی کیڈٹس تربیت پا رہے ہیں۔ پاکستان نیول اکیڈمی تربیت کے بہترین معیار کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزور نہ سمجھے۔ پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بیرونی معاونت سے ملک کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اتفاق رائے موجود ہے۔ پاک بحریہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ایڈ مرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افواج دہشتگردی کیخلاف ہر اول دستے کا کام کررہی ہے۔ پاکستان نیوی بین القوامی بحری فورسز کا حصہ ہے۔ دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔