سنگاپور میں جاری3روزہ جنوبی ایشیائی دفاعی کانفرنس میں چین،جاپان ،جنوبی کوریا ،بھارت اورملائیشیا کےوزرائےدفاع کی ملاقاتیں ہوئی ہیں

چین نے کانفرنس کے پہلے روز امریکہ اور جاپان پر واضع کر دیا ہے کہ وہ کورین پینی سولا اور جنوبی چین کی سمندری حدود کے حوالے سے کی گئی کسی بھی قانون سازی یا عدالت کے قیام کو تسلیم نہیں کرے گا ،چین کے واضع انکار کے بعد جاپان،جنوبی کوریاا ور امریکہ کے وزرائے دفاع نے ایک دوسرے طویل ملاقات کی روسی میڈیا کے مطابق بظاہر کانفرنس کا مقصد خطے کے دفاعی معاملات پر گفتگو کرنا ہے لیکن دراصل امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا جنوبی چین کے سمندروں میں بڑھتی چینی پیش قدمی روکنے کیلیےسنگا پور میں جمع ہیں کانفرنس میں شریک بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی ایش کارٹر سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا