وفاقی وزیراطلاعات ایک مرتبہ پھر کپتان پر برس پڑے

لاہورپریس کلب میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،،جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر آکرحکومت گرانے کے باتیں کررہے ہیں،، وہ طاقت کے بل بوتے پراسلام آباد پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ناممکن ہے ۔۔۔ عمران خان کا ایجنڈا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی اورسرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہےپرویزرشید کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں نے پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستان کو کلیئر قرار دیکر خود ہی یہ داغ دھو دیا۔۔۔ ہماری حکومت نے بھارت کوپٹھان کوٹ واقعہ کی شفاف تحقیقات اورپاکستان کے ملوث نہ ہونے کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی جو نوازشریف کی کامیاب خارجہ پالیسی کی دلیل ہےوفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کے ٹی اوآر کوقبول کرلیا جائے ،،اگر ایسا کرنا تھا تو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ضرورت کیا تھی؟ ،،ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پرپیش رفت ہورہی ہے کیمرہ مین محمد اخلاق کے ساتھ سعید لودھی وقت نیوزلاہور