تحریک انصاف ووٹ کی طاقت جبکہ نون لیگ دھاندلی پر یقین رکھتی ہے:نعیم الحق
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے اقتدارکی کشتی میں اتنے سوراخ ہوچکے ہیں کہ اس کا ڈوبنا طے ہے، ان کا کہناتھاکہ پرویزرشید دوہزار اٹھارہ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ تب تک ان کی حکومت کاچلنامحال ہے۔ پانامہ انکشافات کے بعد عوام صرف اور صرف وزیراعظم کا احتساب چاہتے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ بجٹ سے ثابت ہوگیا کہ حکومت کو غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام بہت جلد ہونے والے عام انتخابات میں حکومت کا سخت محاسبہ کریں گے