آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں مد مقابل
کرکٹ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں، عالمی کپ کے بعد دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ہوگا، سرفرازاحمد کی قیادت میں قومی ٹیم بھارتی سورماؤں کو دھول چٹانے کے لیے پوری طرح تیار ہے
قومی ٹیم کے بلے باز اظہرعلی، احمد شہزاد، بابراعظم،محمد حفیظ،شعیب ملک اور سرفرازاحمد چوکوں چھکوں کی برسات کریں گے تو وہیں محمد عامر،وہاب ریاض، اور عماد وسیم بھارت کی وکٹیں اڑانے کے لیے بے تاب ہیںدوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی گرین شرٹس کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے، ویرات کوہلی اور شیکر دھون بھارت کا اہم ہتھیار ہوں گے، برمنگھم میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع گا۔