پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سحری پوائنٹس پر بھی چھاپے مارنا شروع کر دئیے
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ لاہور میں کاروائیاں کیں ، اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ،، ٹیم نے مزنگ چونگی پر معروف پراٹھا پوائنٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص تھی ،،جبکہ پراٹھوں کی تیاری میں ناقص اجزابھی استعمال کئے جارہے تھے ،،،جس پر اسے سیل کر دیا گیا ،،، گوالمنڈی کےایک معروف ریسٹورنٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں صفائی اور خوراک کی تیاری اور دیگر اجزاء کا معیار درست نہ ہونے پر اسے بھی سیل کر دیا گیا،،، وزیر خوارک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ روزہ داروں کو ناقص خوراک کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے