سپریم کورٹ نے مراعات واپس کرنے پر رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
سپریم کورٹ میں رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ رحمان ملک نے بتایا کہ انکے وکیل لطیف کھوسہ کراچی میں ہیں۔عدالتی حکم پرسینیٹ میں پانچ لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ رحمان ملک کو دوہزار آٹھ سے دوہزار بارہ تک کی مراعات واپس کرنے کا حکم تھا۔عدالت نے رحمان ملک کو نااہل کیا تھا۔عدالت نے مراعات واپس کرنے پر رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔رحمان ملک نے کہا کہ انصاف ملنے پر عدالت کا شکر گزار ہوں، اپیل ہے کہ درخواست گزار محمود اختر پر پابندی عائد کی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ محموداختر بین ہوچکے ہیں۔ انکی سیکڑوں درخواستیں خارج کر چکا ہوں۔اگرانہوں نے دوبارہ غیر ضروری درخواستیں دائر کی تو اتنا جرمانہ کریں گے گاڑی بیچنی پڑے گی۔