اسلام آباد: چینی سفارتخانے سے انجینئر کی نعش برآمد
اسلام آباد میں چینی سفارتخانے سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ نعش ایک چینی انجینئر کی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق نعش 12 روزپرانی ہے۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کاانجینئر پراسرارطورپرہلاک ہو گیا اوگزشتہ روز ر ایک اہلکار نعش کو لے کر پمز ہسپتال آیاتھا۔اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نعش 12 روزپرانی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیںاورچینی انجینئر کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔