صاف پانی انکوائری کیس میں شہباز شریف نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب نے شہباز شریف کو پھر پچیس جون کو طلب کر لیا
نیب لاہور نے چیئرمین نیب کے حکم پر صاف پانی سکینڈل کی انکوائری میں شہبازشریف کو طلب کیا تھا تاہم شہبازشریف پیش نہ ہوئے۔ شہبازشریف کی جانب سے ان کے نمائندے امیر افضل نے نیب کی طلب کردہ تفصیلات فراہم کر دیں۔ نیب کی جانب سے صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہونے کی حیثیت سے وزیراعلی پنجاب کو متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔، نیب حکام کی جانب سے شہباز شریف کے نمائندے کو ہدایت کی گئی کہ شہباز شریف کے پیش نہ ہونے کی معقول وجوہات سے آگاہ کیا جائے،،زرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف سے مزید دستاویزات طلب کر تے ہوئے انہیں 25 جون کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا صاف پانی انکوائری میں شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ان کے داماد علی عمران، سابق صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث اورسابق ایم پی اے وحید گل پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں