نکاسی وفراہمی آب کے حوالے سے قائم واٹر کمیشن نے ڈی ایچ اے اورکلفٹن کنٹونمنٹ کراچی کےعلاقوں میں تعمیرات پرمکمل پابندی عائدکردی
سندھ ہائیکورٹ میں نکاسی و فراہمی آب کے حوالے سے واٹر کمیشن کی سماعت ہوئی۔ نارتھ ناظم آباد سے کٹی پہاڑی کیلئے نئی لائن بچھانےکے معاملے پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ پہاڑ گنج میں بارہ بارہ دن پانی نہیں آتااس لئےنیاکنکشن ڈالا جارہاہے۔ سربراہ واٹرکمیشن نےکام فوری روکنے اورغیرقانونی کنکشن کےخلاف مہم شروع کرنےکاحکم دیدیا۔ واٹرکمیشن نے حدودکاتنازع ختم ہونےتک ڈی ایچ اورکلفٹن کنٹونمنٹ کےعلاقوں میں تعمیرات پربھی مکمل پابندی عائدکردی۔ ٹریٹمنٹ پلانٹس اورسیوریج سےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ سربراہ واٹر کمیشن نے کہا کہ تیس جون تک ایک سواٹھاون ملین گیلن پانی ٹریٹ کرکےسمندرمیں چھوڑاجائے گا۔اب کسی کوغفلت کامظاہرہ نہیں کرنےدیں گے۔ واٹربورڈکےپمپنگ سٹیشن پرمیٹرزکی عدم تنصیب پرسربراہ واٹرکمیشن برہم ہوگئے۔کمیشن نے میٹرزکی تنصیب کےاخراجات متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈزاورڈی ایچ اےکوبرداشت کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت گیارہ جون تک ملتوی کر دی۔