ووٹ کوعزت دو کا مطلب ہے گو عمران گو، لاڈلے خان نے کام کرنے نہیں دیا ورنہ سو گنا زیادہ کام کرتے، قائدمسلم لیگ ن نواز شریف
اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کاکہناتھا،، دومہینے بعد پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہوگی، انہیں نوجوانوں کی فکر ہے، وہ ملک کوعروج کی طرف لے کرجارہے تھے ،، پاکستان میں سی پیک آرہا تھا، مہنگائی ختم ہورہی تھی، ظلم ہوا اور ایک اقامے پر سزا سنادی گئی ۔نواز شریف نے کہا کہ ان کے خلاف جو فیصلہ کیا گیا وہ واپس ہوگا، ان کے مخالفین کے پاس ملک کی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں، 25 جولائی کو قوم کے امتحان کا وقت آرہا ہے، امتحان میں اے گریڈ لے کر پاس ہونا ہے