بی بی سی کی پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف ورزیاں''کے زیرعنوان خبرجھوٹ کا پلندہ ہے، ترجمان پاک فوج

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف ورزیاں''کے زیرعنوان بی بی سی کی طرف سے گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ خبر قیاس آرائی پر مبنی ہے اور پاک فوج بغیر کسی ثبوت کے الزام لگایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ خبر کی اعتباریت اس حقیقت سے بے نقاب ہو گئی کہ شائع ہونے والی خبر کے بارے میں آئی ایس پی آر کو ای میل کے ذریعے ایک سوالنامہ موصول ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ خبر کے برعکس شمالی وزیرستان میں نام نہاد واقعے کے بارے میں دی گئی ترایخ ابھی تک شروع نہیں ہوا۔