امریکا اور میکسیکو تجارتی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات کریں گے
پیر کو میکسیکو کی وزیر اقتصادیات گارسیلا مارکیز نے بتایا کہ وہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس کے ساتھ مذاکرات کا ارادہ رکھتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، یہ بھی بتایا گیا کہ میکسیکو کا جو وفد امریکی دورے پر جائے گا، وہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے واشنگٹن میں ملاقات کرے گا۔ میکسیکو اور امریکا کی جانب سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلے امریکی صدر کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے عملی اقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو سرحد پر دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں، تاکہ امریکا میں مہاجرین کے داخلے کو روکا جاسکے، تاہم امریکی کانگریس ٹرمپ کے فیصلے کو ماننے سے انکاری ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میکسیکوسرحد کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔